قانونی شرائط

استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی

عام شرائط

ہماری چیٹ لائن پر کال کرکے، آپ قانونی طور پر ذیل میں بیان کردہ تمام شرائط و ضوابط اور کسی ایسے شرائط و ضوابط کی پابندی پر آمادہ ہوتے ہیں جنہیں ہم مستقبل میں شامل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ہماری تمام شرائط و ضوابط کی قانونی پابندی پر آمادہ نہیں ہوتے ہیں تو، چیٹ لائن کو کال نہ کریں۔ آپ اکثروبیشتر یہ معلوم کرنے کیلئے اس صفحے کو دیکھنے پر پر متفق ہیں کہ آیا ہم نے اپنی خدما ت کی شرائط میں کوئی ضابطہ شامل یا حذف کیا ہے۔ زبان اور اخلاقیات آپ بازاری ، تحقیر آمیز، نفرت انگیز، جارحانہ یا فحش زبان کا استعمال، کسی بھی طریقے سے نوعمروں کا استحصال، جنسی، نسلی تعصب پر مبنی،،مذہبی یا جنسی طور پر توہین آمیز زبان، غیر قانونی سرگرمی سے متعلق گفتگو، ہراساں کرنا، دھمکی دینا، شرمندہ کرنا، یا دوسرے کال کنندہ کو کوئی ایسی بات کہنا جو اس کال کنندہ کو ناگوار گزرے جیسی چیزوں کا استعمال نہ کرنے پر متفق ہیں۔

فضول

آپ اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ چیٹ لائن کا استعمال کسی مصنوع یا تجارتی اشیاء (منفعتی یا غیر منفعتی ) کی فروخت یا تشہیر کیلئے نہیں کریں گے۔ آپ اتفاق کرتے ہیں کہ آپ چیٹ لائن پر جو کچھ بھی کہتے ہیں اس کیلئے پوری طرح خود ذمہ دار ہونگے۔ آپ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ کوئی آپریٹر چیٹ لائن کی نگرانی نہیں کرتا ہے اور کسی آپریٹر تک رسائی کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ عمر چیٹ لائن پر کال کرکے آپ واضح کرتے ہیں کہ آپ کی عمر 18 سال یا زیادہ ہے۔ آپ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ چیٹ لائن پر جو کچھ کہا جاتا ہے اس پر چیٹ لائن کا کوئی قابو نہیں ہے اور وہ چیٹ لائن کی نگرانی نہیں کرسکتا اور نہ ہی کرتا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ آپ توہین آمیز، نامناسب، غلط یا ناگوار مواد سنیں۔ اگر کال کنندہ آپ کی توہین کرے تو، اسے بند کردیں۔

مواد

آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ چیٹ لائن„1to1Chat„ اور اس کی خدمات کے فراہم کنندگان چیٹ لائن کے ذریعہ فراہم کردہ مواد اور آپ کے ذریعہ ہمارے نظام کے استعمال سے متعلق کسی بھی اور تمام ذمہ داریوں اور جوابدہی سے بری الذمہ ہیں۔ آپ اتفاق کرتے ہیں کہ چیٹ لائن „1to1Chat” اور اس کی خدمات کے فراہم کنندگان کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے اور آپ چیٹ لائن کو استعمال کرنے سے متعلق تمام خطرات اور ذمہ داریوں کو قبول کرنے پر متفق ہیں۔ آپ اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ کسی بھی حالت میں ہم „1to1Chat„ براہ راست آپ کو یا دوسرے لوگوں کو، چیٹ لائن پر کی گئی اشاعتوں، تقسیم، یا دستیاب کرائے گئے مواد، گفتگو یا کسی پیغام کی ترسیل کے سبب ہونے والے کسی نقصان کیلئے، کسی بھی طرح سے، ذمہ دار نہیں ٹھہرائے جائیں گے۔ رازداری اور ذمہ داری ہماری درخواست ہے کہ چیٹ لائن کا استعمال کرتے وقت اپنی سمجھ بوجھ کا استعمال کریں۔ کوئی بھی ذاتی معلومات، بشمول، لیکن انہیں تک محدود نہیں، اپنے پتے، ٹیلیفون نمبر، کریڈٹ کارڈ نمبر یا یہانتک کہ اپنے نام کا آخری حصہ بھی ظاہر، یا بصورت دیگر فراہم، نہ کریں۔ آپ کو معلوم ہے کہ ہم چیٹ لائن استعمال کرنے والوں کی شناخت کی تصدیق نہیں کرتے لہذا آپ کو دوسرے استعمال کنندگان کو "وہ نہیں تسلیم کرنا چاہیے جس کا وہ دعوی کررہے ہوں۔"

بل

آپ چیٹ لائن کو کال کرنے کی تمام لاگتوں کی ذمہ داری قبول کرنے پر آمادہ ہیں۔ آپ اپنے ٹیلیفون فراہم کنندہ سے یہ معلوم کرنے پر اتفاق کرتے ہیں کہ آیا چیٹ لائن کو کال کرنے کا معاوضہ مقامی ہے یا طویل فاصلے کی کال والی۔ آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کال کرنے پر آپ کے ٹیلیفون بل میں اس کا محصول عائد کیا جاسکتا ہے اور آپ ان محصولات کی ادائیگی کے ذمہ دار ہوں گے۔ بہت سے لوگوں کیلئے، چیٹ لائن پر کال کرنا پوری طرح مفت مقامی کال ہوتی ہے۔ کچھ کال کرنے والوں کیلئے، معیاری طویل فاصلے کے محصولات عائد ہوسکتےہیں۔ کال کنندہ کی رازداری ہم اس ویب سائٹ پر کال کرنے کے وقت، تاریخ اور ٹیلیفون نمبر کے علاوہ آپ کی ذاتی طور پر قابل شناخت کوئی اطلاع جمع نہیں کرتے۔ ہم کسی شخص سے متعلق معلومات کا کسی دوسرے فرد کے ساتھ اشتراک، فروخت، یا ادلا بدلی نہیں کرتے تاوقتیکہ عدالتی حکم یا نفاذ قانون سے متعلق ایجنسی کی درخواست کے تحت ایسا کرنا ضروری ہو۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ آپ کسی تبدیلی سے باخبر رہیں، اس معاہدے کو وقفے وقفے سے پڑھتے رہیں۔ اگر آپ کو ہماری رازداری کی پالیسی سے متعلق مزید معلومات کی ضرورت ہو یا کوئی سوال ہو تو، براہ کرم ہم سے بلاجھجک اس ای میل پر رابطہ کریں support at 1to1chaot t dnet۔ www.1to1chat.net میں ہمارے مشاہدین کی رازداری ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اسی وجہ سے آن لائن دیکھے جاتے وقت آپ کی شناخت محفوظ رکھنے کیلئے آپ کے ٹیلیفون نمبر کو مجازی نمبر سے تبدیل کردیا جائے گا ۔ اگر آپ کال کنندہ کو اپنا درست موبائل نمبر دینا چاہیں تو یہ آپ کی مرضی ہے

لاگ فائلیں

دیگر بہت سی ویب سائٹوں کی طرح ہی www.1to1chat.net بھی لاگ فائلوں کا استعمال کرتا ہے۔ لاگ فائلوں میں موجود معلومات میں انٹرنیٹ پروٹوکول( IP ) پتے، براؤزر کی قسم، انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ( ISP )، تاریخ/ وقت کی مہر، حوالہ جاتی/اخراج والے صفحات، اور رجحانات کے تجزیے، سائٹ کے نظم و نسق، پوری سائٹ پر صارفین کی نقل و حرکت، اور آبادیاتی معلومات جمع کرنے کیلئے کلک کی تعداد شامل ہے۔ IP پتوں، اور دیگر ایسی اطلاعات کا ربط ایسی کسی معلومات سے نہیں ہوتا ہے جو ذاتی طور پر قابل شناخت ہوں۔

کوکیز اور ویب بیکنز

www.1to1chat.net مشاہدین کی ترجیحات سے متعلق معلومات جمع کرنے، اس بارے میں صارف سے متعلق خصوصی معلومات ریکارڈ کرنے کیلئے کہ صارف نے کن صفحات پر رسائی حاصل کی ہے یا گئے ہیں، صارف کے براؤزر کی قسم کے مطابق ویب صفحات کے مشمولات کو موافق بنانے یا صارف کے ذریعہ اپنے براؤز کے توسط سے بھیجی گئی معلومات کیلئے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہمارے کچھ اشتہاری شرکاء ہماری سائٹ پر کوکیز اور ویب بیکنز کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ہمارے اشتہاری شرکاء میں گوگل ایڈورڈز شامل ہے۔ جب آپ ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرتے ہیں تو ہم اشتہارات پیش کرنے کیلئے فریق ثالث اشتہاری کمپنیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ کمپنیاں آپ کی دلچسپی والے سامان اور خدمات سے متعلق اشتہارات پیش کرنے کیلئے اس ویب سائٹ یا دیگر ویب سائٹوں پر آپ کی آمد کے بارے میں معلومات (اس میں آپ کا نام، پتہ، ای میل پتہ، یا ٹیلیفون نمبر شامل نہیں ہے) کا استعمال کرسکتی ہیں۔ اگر آپ اس عمل کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا اور ان کمپنیوں کے ذریعہ اپنی معلومات استعمال نہ کیے جانے سے متعلق اپنے اختیارات کے بارے جاننا چاہتے ہیں تو یہاںپر کلک کریں۔